کورونا کے مقابلہ کیلئے قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے،شکیل احمد گوہر

کورونا کے مقابلہ کیلئے قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے،شکیل احمد گوہر

  

لاہور (سٹی رپورٹر) شکیل احمد گوہر سینئر نائب صادر پی ٹی آئی بلجیم نے کہا ہے کہ کورونا کے مقابلہ کیلئے قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے حکومت معاشرے کے کمزور طبقوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے معاونت فراہم کر رہی ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ جو موجودہ حکومت نے اٹھائی ہے۔ شکیل احمد گوہر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے گھروں میں رہیں بغیر انتہائی مجبوری کے گھروں سے باہر نہ آئیں اور خاص طور پر بچوں اور بوڑھے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ آنے دیا جائے بچوں اور بوڑھے لوگوں کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے تک زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -