ملتان ڈویثرن، گراں فروشوں پر چھاپے، بھاری جرمانے، مہنگائی مافیا کو جیل بھجوانے کا حکم

ملتان ڈویثرن، گراں فروشوں پر چھاپے، بھاری جرمانے، مہنگائی مافیا کو جیل ...

  

ملتان، رحیم یارخان، ڈیرہ (خصوصی رپورٹر، بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ بیور و رپورٹ)کمشنر ملتان ڈویثرن شان الحق کی ہدایت پر ڈویڑن بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ماہ صیام کے تیسرے روز گراں فروشوں کیخلاف2309 چھاپے مارے گئے جبکہ ڈویڑن بھر میں کارروائی کرتے ہوئے 134 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 249 مارکیٹوں کو چیک کیا اور گراں فروشوں کو 5 لاکھ 41 ہزار5 سو روپے (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

جرمانہ بھی کیا گیا۔کمشنر شان الحق نے زخیرہ اندوزوں گراں فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے گراں فروشوں اور مصنوعی قلت میں ملوث مافیا کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبیں لوٹنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1105مارکیٹس و دکاروباری مراکز کے دورہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریس نے گرانفروشی پر 52دکانداران کو1لاکھ6ہزار سے زائد جرمانہ اور 2کو گرفتار کر لیا۔ضلع میں مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عامر افتخار، فاروق احمد اور ارشد وٹو نے صبح سبزی و فروٹ منڈیوں میں پھل و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں چاروں تحصیلوں میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤ ن کرتے ہوئے ماہ صیام میں ناجائز منافع خوری جیسے مکروہ عمل کرنے والے عناصر کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کریں اور ان کارروائیوں کو آغاز بڑے کاروباری مراکز اور ذخیرہ اندوزوں سے کریں۔انہوں نے کہا کہ بڑے کاروباری افراد کے گوداموں، کولڈ سٹوریج میں دستیاب تمام آئٹم کا ریکارڈ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس موجود ہونا چاہیے۔اسسٹنٹ کمشنرز کو ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز او رپرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان المبارک میں زائد استعمال کی اشیاء آلو، پیاز، ٹماٹر، لیموں، سیب، کیلا، بیسن، دالیں، چینی، آٹا کے نرخوں، ڈیمانڈ اور سپلائی پر کڑی نظر رکھیں جبکہ خود ساختہ مہنگائی، مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج اور انہیں جیل بھجوایا جائے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق گرانفروشوں کے خلاف خود متحرک ہوگئے۔انہوں نے صدر بازار اور سبزی منڈی میں سرکاری نرخ نامے چیک کرنے کے ساتھ قیمتوں کا موازنہ کیا۔پھل،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کا معیار بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے صدر بازار میں لاک ڈاؤن کی پابندی کی حامل دکانیں خود بند کروائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوفعال کردیا گیا ہے۔دکاندار بھی ماہ صیام میں غریب عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنا منافع کم کریں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیاگیاہے. پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائی کرتے ہوئے 63ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کرنے کے ساتھ متعدد مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں استغاثے جمع کرا دیئے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق خود بھی مارکیٹوں میں نکلے اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی چیک کی. پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہر محمد شمعون نے گرانفروشو ں کو 26500روپے، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے سات ہزار روپے، اقبال عباسی، ثاقب شہزاد، ڈاکٹر غلام نظام الدین نے چھ، چھ ہزار روپے، اصغر صدیقی، ملک کلیم کوریہ، عاشق حسین نے تین، تین ہزارروپے اور جی ایم بزدار نے 2500روپے جرمانہ عائد کیا.

آپریشن، چھاپے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -