فردوس بھی فواد کی طرح رُسوا ہو کر گھر گئیں:حنا پرویز بٹ

فردوس بھی فواد کی طرح رُسوا ہو کر گھر گئیں:حنا پرویز بٹ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ فردوس عاشق بھی فواد چوہدری کی طرح رسوا ہوکے گھر گئی ہیں۔پوری تحریک انصاف میں ایک بھی اہل شخص نہیں ہے۔عمران خان نے پاکستان کو تجربہ گاہ بنادیا ہے۔وزیر اور مشیروں کی فوج بھی ایک نااہل اور سلیکٹڈ شخص کی رہائی کرنے سے قاصر ہے۔

ایک عمران کے دو ہی مشن ہیں وزارتیں تبدیل کرنا اور ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔دو سال بعد بھی تحریک انصاف اپنی سمت درست نہیں کرسکی۔عمران خان تقریوں کے ذریعے عوام کے پیٹ بھرنے میں لگے ہیں۔نیازی صاحب آپ کی باتیں عوام کے پیٹ نہیں بھر سکتی عوام کو روٹی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا عمران خان کی بڑی اے ٹی ایم اپنی جیب بھرکے غائب ہو گئی اور اب چھوٹی اے ٹی ایم کو جیب بھرنے کا موقعہ دیا گیا ہے۔آٹا اور چینی چوروں کیخلاف حکومت کوئی کاروائی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔کرپشن کرپشن کا شور مچانے کا وزیراعظم آج کرپشن زدہ لوگوں کا سرغنہ بن چکا ہے۔چینی اور آٹے انکوائری کی رپورٹ کو چھپانا نیازی کی پری پلائننگ کا حصہ تھا۔چینی اور آٹے چور کے بعد بجلی سکینڈل بھی سامنے آچکا ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ حکومت کا ایک نیا سکینڈل عوام کے سامنے آئے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -