ٹرینیں بند، کنٹریکٹرز،سٹال مالکان، قلی مالی مشکلات کاشکار

  ٹرینیں بند، کنٹریکٹرز،سٹال مالکان، قلی مالی مشکلات کاشکار

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)مسافروں ٹرینیں بند ہونے سے محکمے کو اربوں کا نقصان ہونے لگاہے۔ ریلوے اسٹیشنوں پر کام کرنے والے کنٹریکٹرز اور سٹالز مالکان پریشانی میں مبتلا تفصیلات کے مطابق خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت پاکستان نے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا رکھی ہے جس کے باعث ریلوے کا ٹرین (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

آپریشن بھی بند کرنا بڑا جس کے باعث ریلوے محکمے کو اربوں روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ذرائع کے باعث لاک ڈاؤن کے باعث 130 زائد ٹرینیں بند کھڑی ہیں دوسری طرف ریلوے اسٹیشنوں پر کام کرنے والے کنٹریکٹر او رسٹالز لگانے والے افراد جنہو ں نے ٹھیکہ بھر رکھا ہے آمدن نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں ریلوے اسٹیشنوں پر سامان کی ترسیل کرنے والے قلی مزدور بھی کام بند ہونے کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -