پاکستان بیت المال یتیم بچوں کو ریلیف دینے کیلئے سرگرم اقدامات تیز

  پاکستان بیت المال یتیم بچوں کو ریلیف دینے کیلئے سرگرم اقدامات تیز

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے بند دارالاحساس (پاکستان سویٹ ہوم) کے بچوں کے سرپرستوں کے اکاونٹس میں 11 ہزار سے 22 ہزار روپے بذریعہ ایزی پیسہ انکے اکاونٹس میں بھیج دیے ہیں تاکہ لاک ڈاوں کے دوران ان بچوں کے گھروں میں فاقے نہ ہوں، اس ضمن میں پاکستان بیت المال(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

کے کوٹ ادو میں دارالاحساس کے 76خاندانوں میں جس گھر سے ایک یتیم بچہ پڑھتا تھا اس کے اکاونٹ میں 11 ہزار اور جس گھر سے دو بچے پڑھتے تھے ان کے اکاونٹ میں 22 ہزار روپے بھیج دیے گئے ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال مظفرگڑھ سید کاشف سلیم نے تمام سرپرستوں سے رابطہ کرکے انہیں بتا دیا ہے کہ وہ ایزی پیسہ شاپس سے پیسے کلوائیں اور کسی قسم کی کٹوتی نہ کروائیں پورے پیسے لیں،عوامی وسماجی حلقوں نے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور کنوینیر دارالاحساس فرخ زبیر شیخ کی کاوشوں کو سراہا کہ انکے اس اقدام سے ملک بھر سے تقریبا 5 ہزار خاندانوں کے یتیم بچوں کی معاشی پریشانیاں کم ہوں گی اور ان کے گھروں میں کم ازکم فاقے نہیں ہوں گے اور ادارے نے اپنے بچوں کا اس وبا کے دوران غیر معینہ مدت تک چھٹیوں کے دوران خیال رکھا اور مزید بھی رکھے گا۔

اقدامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -