ڈاکٹر طاہر القادری کا 40 روزہ لیکچرز کا سلسلہ آج سے شروع

ڈاکٹر طاہر القادری کا 40 روزہ لیکچرز کا سلسلہ آج سے شروع

  

لاہور(پ ر) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج پانچ رمضان المبارک سے حلقات التربی کے موضوع سے 40روزہ لیکچرز کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ریسرچ سیل فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے بتایا کہ یہ لیکچرز صحیح البخاری اور امام غزالی کی کتاب احیاء علوم الدین سے ہوں گے۔ ان 40روزہ لیکچرز کی سماعت کرنے والے افراد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی طرف سے دستخط شدہ سند جاری ہو گی اس کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے محض زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے اور عملی طور پر اس وباء کی روک تھام کے لئے ابھی تک بھی کوئی ٹھوس کام نہیں کیا گیا اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو پھر مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا جو کہ ہمارے لئے کوئی اچھی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عام بے روز گار لوگوں کو ان کے پاؤ ں پر کھڑا کرنے کے لئے انہیں قرض حسنہ دیا جائے تاکہ وہ بھکاری بننے کی بجائے اپنا باعزت روز گار کما سکیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -