پریس کلب چوہنگ کی جانب سے ایک ہزار روزہ داروں کو آٹا فراہم

پریس کلب چوہنگ کی جانب سے ایک ہزار روزہ داروں کو آٹا فراہم

  

چوہنگ (نامہ نگار) سرپرست اعلیٰ پریس کلب چوہنگ شیخ وسیم اختر نے 1000 روزہ داروں کو آٹا فراہم کیا۔اس کا انتظام انہوں نے اپنے بھائی شیخ نعیم اخترچیف ایگزیکٹو اجسا انٹرنیشنل ریکروٹر کی معاونت سے کیا۔اس کام کو سر انجام دینے کے لیے صدر پریس کلب چوہنگ ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری اور ان کی ٹیم نے انتظامات اور تقسیم میں رضاکارانہ خدمات سر انجام دیں۔سرپرست اعلیٰ پریس کلب چوہنگ شیخ وسیم اختر نے کہا کہ پریس کلب چوہنگ مشکل کی اس گھڑی میں مستحقین کی مدد کرتا رہے گا۔صدر پریس کلب ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری نے اپنی جیب سے مزید 100مستحقین کو راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔ پریس کلب چوہنگ نے 150مستحقین میں ملک مدثر کھوکھر سابقہ ناظم چوہنگ کی طرف سے لاک ڈاؤن متاثر خاندانوں میں مکمل راشن تقسیم کیا۔ٹیم پریس کلب چوہنگ نے80 مستحقین میں برائٹ فورسز ڈائریکٹر ایڈمن سلیم آصف چوہدری اور 50مستحقین میں المعصوم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے راشن تقسیم کیا۔پریس کلب چوہنگ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ جہاں تک ممکن ہو اپنی استطاعت کے مطابق عوامی خدمت کرتا رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -