محکمہ زراعت کی ترقی میں درپیش مسائل حل کئے جائینگے، نعمان لنگڑیال

محکمہ زراعت کی ترقی میں درپیش مسائل حل کئے جائینگے، نعمان لنگڑیال

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگریال سے سیکرٹری زراعت سید واصف خورشید نے تین کلب روڈ جی او آر ون میں ملاقات کی۔ سیکرٹری زراعت واصف خورشید نے وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کو بتایا کہ کپاس اور چاول کی بیجائی کیلئے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرل(توسیع)ڈاکٹر انجم بٹر کی سربراہی میں فیلڈ میں موجود عملہ کسانوں کی بھرپور رہنمائی کر رہا ہے۔وزیر زراعت ملک نعمان لنگریال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وڑن کے مطابق زرعی شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھانے ہیں جس کیلئے مزید محنت کرنا ہو گی۔انہوں نے سیکرٹری زراعت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی بھلائی اور محکمہ زراعت کی ترقی کے لئے کسی بھی طرح کے درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔ سیکرٹری زراعت سید واصف خورشید نے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے لئے 14لاکھ من گندم کی خریداری کا ہدف شفاف طریقے سے پوراکریں گے جس کیلئے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب محمود جاوید بھٹی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -