ناقص نمکو تیا ر کرنیوالی فیکٹری، 4دکانیں سیل، 6افراد گرفتار
لاہور(جنرل رپورٹر) فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، فوڈ اتھارٹی نے ناقص نمکو تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر کے تمام تیار شدہ اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر تلف کر دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے دفعہ 144 کی خلافی ورزی پر 4 دکانیں سیل جبکہ 6 افراد کو حوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلی کارروائی میں پنجاب فوڈاتھارٹی کانشترٹاؤن میں شیخ بردارزنمکوفیکٹری پر چھاپہ مار کر ناقص اشیاء تیار کرنے پر فیکٹری کو سیل کردیا اور 98من ناقص مال برآمد کیا گیا۔ 1800کلو مضر صحت ناقص بیسن اور 1600کلو نمکو تلف کردی گئی۔ ساتھ ہی ساتھ 450کلو گندا آئل اور 80 کلوپکوڑیاں بھی تلف کردی گئیں۔دوسری کارروائی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللہ رانجھا نے پیکو روڈ نزد ماڈل ٹاؤن لنک روڈپر کی جس میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 4کھلی دکانوں کو سیل کر دیا اور6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔