وزیر اعظم کے ریلیف پیکج سے اچھے اثرات مرتب ہونگے، معاشی ماہرین

وزیر اعظم کے ریلیف پیکج سے اچھے اثرات مرتب ہونگے، معاشی ماہرین

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر اعظم کے ریلیف پیکج سے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ اس وقت ملک میں ہر طبقہ ہی کرونا سے متا ثر نظر آرہا ہے۔ریلیف پیکج کے دائرہ کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ دیہاڑی دا ر طبقہ کے ساتھ با قاعدہ ملا زم طبقہ ہے وہ بھی اس وقت شدید مشکلا ت کا شکا ر ہے سندھ گو رنمنٹ کی جانب سے یہ آڈر ہے کہ ملازم کو نو کری سے نہیں نکا لا جا ئے گا اور اس کی تنخواہ بھی ملک ادا کر ے گا لیکن یہا ں پر یہ سوال پیدا ہو تا ہے کہ ما لک تنخواہ کہا ں سے ادا کر ے گا اس لئے وزیر اعظم کو اپنے اس ریلیف پیکج پر نظر ثا تی کی ضرورت ہے اس طر ز کا بینظیر انکم سپو رٹ پروگرام تو پہلے ہی کام کر رہا تھا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر معا شی ما ہرین معاشی ایکسپرٹ عبد البا سط اور معا شی ایکسپرٹ طاہر پرویز نے گز شتہ روز ”روزنا مہ پا کستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم کا ریلیف پیکج ان لو گو ں کے لئے ہیں جو روزا نہ کے طور پر کام کر تے ہیں انہو ں نے کہا کہ کہ ان کا کیا بنے گا جو کہ با قا عدہ ورکر ہیں انہو ں نے کہا کہ اس وقت یہ با قا عدہ ملازم اس وقت پریشا نی کا شکا ر ہیں وزیر اعظم کو اپنی پیکج پر نظر ثا نی کی ضرورت ہے۔

اس میں اس طبقہ کو بھی شامل کیا جا نا چا ہیے انہو ں نے کہا کہ اس پیکج کے لئے چھ کڑروڑ درخواستیں آئیں تھیں لیکن پیکج صرف ایک کڑورڑ لو گو ں کو ملا ہے جو کہ نا کا فی ہے انہو ں نے کہا کہ اس طرح کا پیکج تو بینظیر انکم سپو رٹ پروگرام بھی بہترین پیکج تھا۔ عبد البا سط نے کہا کہ وزیر اعظم کا ریلیف پیکج اچھا پیکیج ہے لیکن اس وقت ہر سیکٹر ہی پریشا نی کا شکا ر ہیں انہو ں نے کہا کہ پو لڑی سیکٹر اس وقت شدید مشکلا ت کا شکا ر ہے اس سیکٹر کو فوری امدا دی پیکج کی ضرورت ہے اگر ہما ری بجلی کاٹی جا ئے گی تو اس سے ہمیں بہت نقصان کا سا منا کرنا پڑا ے گا ہماری بجلی کا ٹی گئی تو شیڈوز میں مرغیا ں مر جا ئیں گی اس سے بہت نقصان ہو گا انہو ں نے کہا کہ ہمای حکو مت سے اپیل ہے کہ فوری طو ر پر پو لڑی کی صنعت کے لئے اقدا ما ت اٹھا ئے جا ئیں تا کہ ہمتبا ہی سے بچ سکیں۔۔۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -