سٹاف ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ریونیو سٹاف کے کرونا ٹیسٹ کروانے کاحکم
لاہور(اپنے نمائندے سے) گزشتہ روز محکمہ ریونیو کی سٹاف ایسویسی ایشن یونین کے جنرل سکرٹری میاں محبوب ربانی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ سے ملاقات کی اور ریونیو سٹاف کی جانب سے درپیش خدشات کا بھی کرتے ہوئے ضلع بھرکے ریونیو سٹاف کے فوری طور پر کرونا کے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا جس پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوہیہ نے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور سپرنڈنٹ اقبال شاہ کو بھی ہدایات کی کہ جو بھی ریونیو سٹاف اپنے کرونا کے ٹیسٹ کروانا چاہتا ہے ْان کی لسٹ مرتب کرتے ہوئے فوری طور پر ْان کے کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں۔ اس حوالے سے سپرنڈنٹ اقبال شاہ کے کمرے کو باقاعدہ ایک سیل بنا دیا گیا ہے۔ جہاں کرونا کے ٹیسٹ کروانے کے حامی اہلکاروں کی جانب سے درخواست موصول کرنے کے فوری بعد ان کے ٹیسٹ شروع کروا دئییے جائیں گے۔