موجودہ حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، عزیز الرحمن چن

موجودہ حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ عام آدمی کاروح اور جسم کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا پاس مشکلات اور کٹھن مرحلے سے نکلنے کا کوئی ویژن نہیں مانگے تانگے کے لوگوں سے قائم حکومت عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی روکی ہوئی رقوم کو احساس کفالت پروگرام کی تختی لگا کر بانٹ رہی ہے آج بھی پیپلز پارٹی کی دور کی پالیسیاں جاری ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نچلے طبقے کے لئے پالیسیاں بنائی ہیں جن کو جاری رکھنا موجودہ حکومت کی مجبور ہے۔