حکومت نے مشکل حالات میں ہر طبقے کو ریلیف دیا،جمشید اقبال چیمہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے مشکل حالات میں جس طرح ہر طبقے کو ریلیف دیا ہے۔ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ 75ارب کے امدادی پیکج کے اعلان پر چھوٹا تاجرجھولیاں اٹھا اٹھا کر حکومت کو دعائیں دے رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127میں ساؤتھ ایشیاء پارٹنر پاکستان کے اشتراک سے راشن ڈرائیو کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔