حکومت چائینہ میں پھنسے پاکستانی تاجروں کی واپسی کیلئے سپیشل فلائٹس کا اعلان کرے

حکومت چائینہ میں پھنسے پاکستانی تاجروں کی واپسی کیلئے سپیشل فلائٹس کا اعلان ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے کہا ہے کہ چائنہ میں چار سو پاکستانی تاجر کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ چار سوخاندان اس وقت شام و سحر شدید اذیت اور اضطراب کا سامنا کرر ہے ہیں۔ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ چائنہ میں پھنسے ہمارے چار سو بھائیوں کو وطن واپس لانے کیلئے سپیشل فلائٹس کا اعلان کیا جائے اور انہیں وطن عزیز میں واپس لایا جائے تاکہ تاجروں کے اہل خانہ اس ذہنی کرب اور اذیت سے نجات حاصل کرسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -