ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی، میاں اسلم اقبال

ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی، میاں اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپوورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور ڈی سی لاہور دانش افضال نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی میں سبزیوں و پھلوں کے ریٹس کو چیک کیا اورپیاز کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی ریڑھیوں اور دکانوں پر ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا اور بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی، کوالٹی اور معیار کا جائزہ لیا اورگراں فروشی کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں منافع خوری کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔