کلریکل کام نہ لینے کے مراسلہ پر عملدرآمد کیا جائے،پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن

کلریکل کام نہ لینے کے مراسلہ پر عملدرآمد کیا جائے،پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے راہنماؤں عقیل آزاد، فیصل غفور، محمد جلیل، عدیل عباس، سجاد حسین، عبدل اللہ شفیق، عاطف ستی، ملک امان اللہ، محمد عمران نے کہا ہے کہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے کمپیوٹر ٹیچرز سے کلریکل کام نہ لئے جانے کے بارے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کرنا خوش آئند ہے لیکن افسوس ہے کہ اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔ماضی میں بھی بارہا ایسے لیٹرز جاری کئے جاچکے ہیں۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ سیکرٹری سکولز پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب کے ذریعے تمام ڈپٹی کمشنرز کو آرڈر ز جاری کروائیں کہ آئی ٹی اساتذہ سمیت دیگر اساتذہ سے گندم خریداری مراکز پر اور دیگر دفاتر میں کلریکل کام نہ لئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -