رمضان میں عوام کورونا کے بعد ذخیرہ مافیا کے رحم و کرم پر ہیں، جواد احمد

رمضان میں عوام کورونا کے بعد ذخیرہ مافیا کے رحم و کرم پر ہیں، جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کے باعث معاشی مسائل سے دوچار عوام رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوز مافیا کے رحم وکرم پر ہیں۔ مہنگائی اور گرانفروشی کا جن بے قابوہو کر سبزی اور پھل کو تو چمٹ ہی گیا تھا۔ اب 20کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ کرکے تحریک انصاف کی گڈ گورنس کو سلامی دے دی ہے۔

,حکومتی رٹ دور تک نظر نہیں آرہی،سینیٹر شبلی فراز کے وفاقی وزیر بننے سے اور توکچھ نہیں ہو گا بلکہ تحریک انصاف کی سیاست کا ایک اور ناکام چہرہ سامنے آئے گا، چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ وقت پر آتی اور اس میں تعین کے گئے لوگوں کو سزا بھی ملتی تو آج حالات مختلف ہونے تھے ان باتوں کا اظار انھوں نے پارٹی ورکرز سے بزریعہ ویڈیو لنک گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کورونا وبا کے سدباب میں حکومت ناکام ہے اور اپنی ناکامی کے حالات بدلنے کیلئے اٹھارویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ تبدیل کرنے کا شوشہ چھوڑا گیا ہے تاکہ سب کی توجہ اہم معاملات سے ہٹا کر دوسری جانب کی جائے اور اپنے مفادات کے تحفظ کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -