بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال میں انتہائی کم فیس پر کورونا ٹیسٹنگ کاآغاز

بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال میں انتہائی کم فیس پر کورونا ٹیسٹنگ کاآغاز

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی کے بعد اب لاہور میں بھی این ڈی ایم اے کے تعاون سے انتہائی کم قیمت پر کورونا ٹیسٹ شروع کیا گیاہے۔بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ صرف 3ہزار روپے میں کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جگہوں پرسات سے دس ہزار روپے میں کیا جا رہا ہے۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے غریب اور مستحق افراد کے کورونا ٹیسٹ کے جملہ اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے ہسپتالوں کاعملہ جدید طرز کی سہولیات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عوام الناس کی خدمت میں سر گرمِ عمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -