آٹے کی قیمت میں اضافے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

آٹے کی قیمت میں اضافے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 13روپے اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں اچانک 13روپے اضافہ ناقابل قبول ہے۔20کلو آٹے کا تھیلہ اب 805کی بجائے 818روپے میں فروخت ہو گا۔پنجاب کابینہ کی جانب سے فلورملز کو گندم 1375کی بجائے 1400روپے میں دینے کی منظوری دی ہے۔حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔لہذا یہ ایوان پنجاب کابینہ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاک ڈاؤن کی ستائی عوام کو ریلیف یقینی بنایا جائے۔آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی پرانی قیمت بحال کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -