کرونا سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات انتہائی ناکافی ہیں، گرینڈ ہیلتھ الائنس
لاہور (جنرل رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے رہنماوں نے کہا ہے کہ کرونا کے حوالے سیحکومت پنجاب حقائق کو بری طرح مسخ کر رہی ہے۔ وہ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے الاینس پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب اور دیگر راہنماوں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سرپرست اعلی ڈاکٹر عاطف مجید چوہدری پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے چیئرمین ارشد بٹ وائی ڈی اے سروس ہسپتال کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر جعفر اورسروسز ہسپتال وائی ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر محمود الحسن سید نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں صرف 1500 ٹیسٹ کیے گئے۔مگر رپورٹ اس سے تین گنا زائد کی دی جا رہی ہے جبکہ اموات کی تعداد کو میڈیا کے سامنے نہیں لایا جارہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے انتظامات انتہائی ناکافی ہیں۔وینٹی لیٹرز کی شدید کمی اور آئی سی یو ٹرینڈ سٹاف آف ہسپتالوں میں موجود نہیں۔آئی سی یوز میں وینٹی لیٹرز پر جانے والے مریضوں میں شرح اموات 98 فی صد فیصد کے قریب ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ پانچ ماہ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی بار بار یاد دہانی کے باوجود وینٹی لیٹرز ز مہیا نہیں کر سکی۔مئی اور جون کے مہینے میں حکومتی نااہلی کی سزا پنجاب کے عوام اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ادا کریں گے۔ہسپتالوں میں ہیلتھ پروفیشنلز کو حفاظتی سامان دینے کا پائیدار طریقہ وضع نہیں کیا جائے۔