بینکوں میں کورونا سے نمٹنے کیلئے کوئی انتظامات نہیں،پیشنٹ پروٹیکشن کونسل

بینکوں میں کورونا سے نمٹنے کیلئے کوئی انتظامات نہیں،پیشنٹ پروٹیکشن کونسل

  

لاہور (جنرل رپورٹر) پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کے رہنماؤں چیئرمین حاجی غلام حسین منہاس سپریم ایڈوائزری کونسل کے کنوینئر الحاج ڈاکٹر چوہدری فیاض احمد رانجھا کونسل کے لیگل ایڈوائزر اظہر صدیق ایڈووکیٹ وائس چیئرمین امجد اقبال بٹ اور لاہور کے صدر حافظ اکمل صادق اور ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن پاکستا ن کے جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ موجود حالات میں کورونا جیسی مہک وباء سے نمٹنے کیلئے بینکوں کے اندر اورباہر کوئی خاطر خواجہ انتظامات نہیں ہیں۔ ٹریفک پولیس نے اپنا پرانا وتیرا اپنایا ہوا ہے، روزانہ کی بنیا د پر لوگوں کے چالان کیے جارہے ہیں، نیشنل بنک میں صبح سے شام تک چالان جمع کروانے والے افراد کی لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں جس سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دو اپنے اپنے اجلاسوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -