اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی رکوائے: مرکزی علماء کونسل پنجاب

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی رکوائے: مرکزی علماء کونسل ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکزی علماء کونسل پنجاب کے صدر مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا ابوسفیان حنفی،مولانا عثمان طارق،جنرل سیکرٹری پنجاب حافظ مقبول احمد،مولانا عمر قاسمی،مولانا رسال الدین آزاد،مولانا سید آصف شاہ بخاری،طلحہ احمد خان ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کا ناحق خون بہایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی رکوائے۔ مودی حکومت کورونا وباء کی آڑ میں کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے۔ عالمی برادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے اپنی انسانی ذمہ داریاں پوری کرے۔بھارت مسلسل سلامتی کونسل کی قراردادوں،جنیوا کنونشن اور تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ بندی معاہدی کی پابندی کرنی چاہئے۔ ایل او سی پر پاکستانی حدود میں شہری آبادی کونشانہ بنانا انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کی طرف سے کشیدہ ماحول علاقائی امن وسلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -