ملازمتوں میں کٹوتی نہ کرنے والی صنعتوں کیلئے رعایتی پیکیج تیار، اقتصادی رابطہ کمیٹی منظوری دیگی
کراچی(سٹاف رپورٹر،این این آئی) سٹیٹ بینک نے ملازمتوں میں کٹوتی نہ کرنے والی صنعتوں کے لیے پیکج تیار کرلیا جس کے تحت فائلرز صرف 3 فیصد کی شرح سود قرض لے سکیں گے جبکہ تنخواہوں کی مد میں ہر شعبے کو 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے فراہم کیے جائیں گے۔دستیاب دستاویز کے مطابق مسودے میں تنخواہوں کی مد میں ہر شعبے کو 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے دینے کی تجویز شامل ہے۔ فائلرز کو 3 اور نان فائلر کو 5 فی صد شرح سود پہ قرضے ملیں گا۔ اسکیم کے تحت ہر شعبہ کو تنخواہوں کی مد میں 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے مل سکیں گے جبکہ چھوٹے کاروباروں کیلئے گارنٹی کے بغیر50لاکھ تک قرضہ مل سکے گا۔تفصیلات کے مطابق تمام شعبوں کو قرض کی واپسی میں 6 ماہ کی مہلت حاصل ہو گی اور سہہ ماہی بنیادوں پر قرض واپسی کی اقساط ادا کرنا ہوں گی سکیم کے تحت دفاتر، سکول، کارخانے، بینک سمیت ہر شعبہ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اسٹیٹ بینک کی اسکیم کی منظوری دے گی جس کے بعد اسٹیٹ بینک پیکج پر فوری عملدرآمد شروع کر دے گا۔ سکیم سے قرض حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2020 ہے۔
رعایتی پیکیج