سپین، کورونا لاک ڈاؤن، بیروزگاری کی شرح 14.4فیصد پر پہنچ گئی

  سپین، کورونا لاک ڈاؤن، بیروزگاری کی شرح 14.4فیصد پر پہنچ گئی

  

 میڈرڈ (اے پی پی)سپین میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث پہلی سہ ماہی کے دوران بیروزگاری کی شرح بڑھ کر 14.4 فیصد پر پہنچ گئی۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق 2019 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح 13.8 فیصد تھی جو رواں سال جنوری سے مارچ کے عرصے میں بڑھ کر 14.4 فیصد بڑھ چکی ہے،بیروزگاری میں اضافے کی وجہ ملک بھر میں جاری کورونا لاک ڈاؤن اور اس کے نتیجے میں پیداواری، کاروباری، فضائی اور دیگر شعبوں کی سرگرمیوں کا معطل ہونا ہے۔جنوری سے مارچ کے عرصے میں ملک میں بیروزگار افراد کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار کے اضافے سے 3.31 ملین (33 لاکھ 10 ہزار) سے بڑھ چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -