لاک ڈاؤن میں نرمی، قوانین کی پابندی ضروری ہے، پوپ فرانسس

لاک ڈاؤن میں نرمی، قوانین کی پابندی ضروری ہے، پوپ فرانسس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویٹی کن سٹی (اے پی پی) کیتھولک چرچ کے رہنما پوپ فرانسس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران کورونا وائرس کی دوسری تباہ کن لہر سے بچنے کے لیے قوانین کی پابندی کریں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ ان دنوں میں جب ہم قرنطینہ سے نکلنے کے لئے قواعد و ضوابط کا آغاز کر رہے ہیں۔
تو سب کو قواعد و ضوابط کی پابندی کرنی چاہیے، آئیے ہم اپنے رب سے دعا کریں کہ وہ اپنے بندوں کو قواعد و ضوابط کی پابندی اور دانائی عطا کرے تاکہ وبائی بیماری واپس نہ آئے۔

  

مزید :

علاقائی -