ڈیفنس، فیصل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے تبریز کے گھر سے7لاکھ25ہزار،زیورات اور دیگر سامان،کاہنہ میں مبشر کے گھر سے 3لاکھ50ہزار اور دیگر سامان۔ فیصل ٹاؤن میں مقصود کے گھرسے 1لاکھ 20ہز ار کی نقدی۔مسلم ٹاون میں علی شیر کے گھر سے1لاکھ 15ہز ار نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شادباغ میں جاوید کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان۔گجر پورہ میں ارحم سے35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔باٹا پور میں مرتضی سے15ہزار اور دیگر سامان۔نصیر آباد میں عمران سے19 ہزار، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔جبکہ شاہدرہ اور لیاقت آباد سے گاڑیاں اور سرور روڈ۔لٹن روڈ اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔