کوٹ لکھپت کے علاقہ سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کوٹ لکھپت کے علاقہ سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس ان ایکشن جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا۔ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن روحیل نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے نوسرباز کو دھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن نے موٹرسائیکل سوار کو روکا جس پرموٹرسائیکل سوار نے اپنا تعارف بطور پولیس اہلکار کروایا۔ مشکوک حرکات وسکنات پر موٹرسائیکل سوار سے موقع پر ڈیوٹی پر موجود ڈی ایس پی ٹریفک عارف بٹ نے سروس کارڈ طلب کیا لیکن موٹرسائیکل سوار اپنی شناخت نہ دے سکا اور فرار ہونے کی کوشش کی جس پر ملزم کو راہگیروں کی مدد سے پکڑ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

خود کو پولیس والا ظاہر کرنے والا نوسرباز کا نام فرزند ہے اور سوڈیوال کا رہائشی ہے۔ ملزم کے خلاف جعلی پولیس اہلکار بننے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہا ہے کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کی ساتھ ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -