کرپشن کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کیلئے ایس او پیز جاری

کرپشن کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کیلئے ایس او پیز جاری

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور نے کرپشن کے خاتمے کیلئے بچوں کی خصوصی عدالت اور خواتین کے مقدمات کا ٹرائل کرنیوالی عدالتوں کے ججوں اور سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بچوں کی خصوصی عدالت اور خواتین کی عدالت میں ایس او پیز کے مطابق سٹاف تعینات کیا جائے، خصوصی عدالتوں کو ارسال مراسلہ میں مزید کہا گیاہے کہ تمام جج اپنے عدالت کے سٹاف کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں، ایس او پیز کے مطابق عدالتی ملازمین کو زیادہ دیر خصوصی عدالت میں تعینات نہ کیا جائے۔

، خصوصی عدالتوں میں سٹاف ملازمین کو خاص مدت تک تعینات رکھنے کے بعد تبادلہ کر دیا جائے، مراسلہ میں نوٹیفیکیشن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -