15روز قبل فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کرنیوالے ملزم گرفتار نہ ہو سکے

15روز قبل فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کرنیوالے ملزم گرفتار نہ ہو سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں 15روز قبل فائرنگ کرکے 2بھائیوں کو زخمی کرنے والے ملزم گرفتار نہ سکے۔ورثا اور شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزموں کے خلاف فوری کارروائیکا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔چونگی امرسدھو میں بدنام زمانہ منشیات فروش،بابر،عامر،جوگی،حمزہ،سلیم، چاند وغیرہ نے مدثر اور عبدالسلام کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔


جس کا مقدمہ نمبر 962/20 درج کیا گیا تھا مگر پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس کی سرپرستی میں سرعام منشیات فروشی کا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں ملزمان اپنی دہشت بنانے کے لیے اکثر لوگوں کو زدو کوب کرتے رہتے ہیں ہماری آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف دلوایا جائے

مزید :

علاقائی -