سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا مختلف مساجد کادورہ

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا مختلف مساجد کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے گزشتہ روز 20نکاتی ہدایات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کی مختلف مساجد کا ویزٹ کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد نے سی سی پی او کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے جامعہ نعیمیہ، مسجد شہداء اور جامعہ مسجد نیلا گنبد کا بھی دورہ کیا۔ سربراہ لاہور پولیس نے نمازِ تراویح کیلئے کئے جانے والے سیکورٹی اور سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد کی کہ وہ حکومتی 20 نکاتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔
خلاف ورزی کرنے والے مساجد عبادت گاہوں کی انتظامیہ کے خلا ف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے وہاں کی عبادت گاہیں اور مساجد بند رہیں گی۔ مسجد کے اندر باہر سوشل ڈسٹینس کو یقینی بنایا جائے۔ سربراہ لاہور نے پولیس نے کہا کہ پچاس سال سے زائد اور چھوٹے بچوں کو مساجد میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ ذوالفقار حمید نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مساجد میں وضو گھروں سے کرکے آئیں۔ اس ضمن میں انہوں نے ہدایت کی کہ سحری و افطار اور نماز تروایح کے وقت شاہراوں پر اور مساجد کے قریب ڈولفن اور پیرو فورس موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔ کیٹیگری بی اور سی کی مساجد کو بھی معمول کے مطابق چیک کیا جائے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر افطار اور سحری کے وقت دستر خوان کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید :

علاقائی -