ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت7افراد زخمی،ہسپتال منتقل

ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت7افراد زخمی،ہسپتال منتقل

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت سات افراد زخمی ہوگئے، بتایاگیاہے کہ شرقپور روڈ کی آبادی رانابھٹی کے قریب موٹرسائیکل رکشہ کا ٹائر پھٹ جانے سے رکشہ الٹ گیا، جس کے باعث خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،سالارموڑکے قریب دوموٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئی جس میں میا ں بیوی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔دوساکوچوک کے قریب گاڑی نے سٹرک کنارے کھڑی خاتون کو روند ڈالا جو شدید زخمی ہوگئی جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروادیاگیاہے۔

مزید :

علاقائی -