فیصل آباد،ابو ظہبی سے 261 پاکستانیوں کی خصوصی پرواز سے وطن واپسی

فیصل آباد،ابو ظہبی سے 261 پاکستانیوں کی خصوصی پرواز سے وطن واپسی

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)ابوظہبی میں پھنسے 261پاکستانیوں کو قومی ایئرلائن کی 2خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے جن میں سے دو افراد کی میتیں بھی شامل ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں ویزوں کی مدت ختم ہونے پر 261پاکستانی پھنس گئے تھے جن کو 2خصوصی پروازوں کے ذریعے فیصل آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا ہے ان کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں ان افراد میں سے ابوظہبی سے آنے والے دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔

ان مسافروں کو قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 8224اور پی کے 8226کے ذریعے فیصل آباد منتقل کیا گیا ہے ان تما م مسافروں کو پہلے قرنطینہ بھی کیا جائیگا اورکورونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھروں کو جانے کی اجازت دی جائیگی۔

فیصل آباد،پرواز

مزید :

علاقائی -