پنجاب بھر میں یونین کونسلز کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر میں یونین کونسلز کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے پنجاب بھر میں یونین کونسلز کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یکم مئی کے بعد تمام یونین کونسلز میں دوبارہ 20سال پرانا نظام بحال ہو جائے گاجس کے تحت تمام فرائض میونسپل اور چھوٹے اضلاع میں میونسپل کمیٹیاں ادا کریں گی۔ یکم مئی 2020ء سے کسی بھی بچے کی پیدائش کا اندراج اور کسی بھی فرد کی فوتگی کا اندراج سمیت دیگر تمام معاملات اب میونسپل ادارے ہی سرانجام دیں گے۔ اس حالیہ نوٹیفکیشن کے بعد دور دراز کے علاقوں کے رہائشی پیدائش و اموت سمیت متعدد دیگر اندراجات کے لئے زیادہ سفر کرنا پڑے گا۔

اس نوٹیفکیشن سے قبل یونین کونسلز سیکرٹری اپنے اپنے علاقوں میں یہ تمام اندراجات کرتے تھے اور عوام اس سے باآسانی مستفید ہو رہے تھے اور اب دوبارہ لوگوں کو زیادہ سفر بھی کرنا پڑے گا اور کارپوریشن پر بھی زیادہ بوجھ بڑھ جائے گا۔ پنجاب بھر سے 3100 یونین کونسلز ختم کر کے 21000 پنچائت یا ویلج کونسل ہوں گی۔ ان کو 40 ارب تک فنڈز دیئے جائیں گے 1 ویلج کونسل میں 5 سے 8 ہزار آبادی ہو گی۔ضلع ناظم کو ختم کر کے تمام معاملات تحصیل ناظم کے پاس ہوں گے

نوٹیفکیشن

مزید :

علاقائی -