لاک ڈاؤن سے مزدوروں کااللہ حافظ،فوٹوسیشن میں سب اوکے

  لاک ڈاؤن سے مزدوروں کااللہ حافظ،فوٹوسیشن میں سب اوکے

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ملک بھر کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں کا عالمی دن کل منایا جائے گا، اس حوالے سے ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی شگا کو کے مزدوروں کو خراج تحسین کیا جائے گا،یکم مئی کو ہر سال کی طرح یوم مزدور تو منایا جا تا ہے مگر اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں محنت کش دیہاڑی دار مزدورسکول، دفاتر، فیکٹریاں کارخانے بند ہونے سے ان کا (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

مزدوری کا کوئی وسیلہ نہیں رہا اور وہ گھروں کے دروازے بجا کر روزی کمانے کا وسیلہ ڈھونڈے نظر آتے ہیں،ایک مزدور کا کہنا تھا کہ اس کے گھر والوں کے لیے 2 وقت کی روٹی مل جائے یہ ہی کافی ہے کیونکہ مزدور کوحکومت کی مقرر کردہ تنخواہ نہیں ملتی،دوسری طرفی کم مئی کو ہر سال شکاگو کے مزدوروں کی ہلاکت کے نام سے منسوب کر کے مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر تو منایا جاتا ہے لیکن یہ دن نہ تو مزدوروں کو حقوق دلوا سکا اور نہ ہی معاشی تحفظ فراہم کر سکا، ہر مزدور کے دل کی بس یہی فریاد ہے۔

سب اوکے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -