زہریلی شراب نے ایک اور شخص کی جان لے لی، تعداد 6ہوگئی

  زہریلی شراب نے ایک اور شخص کی جان لے لی، تعداد 6ہوگئی

  

رحیم یارخان(بیوروپورٹ)زہریلی شراب پینے سے مزید ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ روز ضلع رحیم یارخان کی تحصیل خان پور کے علاقہ گلن گل کالہ میں زہریلی شراب پینے سے جھلن برادری کے 5 افرادہلاک ہو گئے تھے۔ گذشتہ روزاسی علاقہ کا رہائشی محمد رفیق بھی ہسپتال میں طبی امداد ملنے کے باوجود جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا، زہریلی (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

شراب سے ہلاکتوں کی تعداد مجموعی طور پر 6 ہو گئی ہے۔پولیس کی جانب سے زہریلی شراب بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زہریلی شراب کے باعث مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

جان لے لی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -