لیاقت آباد اورشالیمارسے سنگین مقدمات میں ملوث2 ملزم گرفتار

لیاقت آباد اورشالیمارسے سنگین مقدمات میں ملوث2 ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24گھنٹوں میں سنگین مقدمات میں ملوث2خطرناک ملزمان کوگرفتارکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 30سالہ حافظ فاروق کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم ندیم کو گرفتارکر لیا۔ ملزم ندیم نے چند روز قبل ماڈل ٹاؤن میں دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مقتول حافظ فاروق کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ لاہور جینڈر بیسڈ وائیلنس سیل سول لائنز ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹیوں سے بداخلاقی کرنیوالے سوتیلے باپ عبدالشکورکو گرفتار کرلیا۔ملزم عبدالشکور نے ایک سال قبل سمیرا بی بی سے دوسری شادی کی تھی۔ بچیوں کی والدہ نے شوہر عبدالشکور کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کر وایاتھا۔

مزید :

علاقائی -