شاہدرہ، ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اے ایس آئی جاں بحق

شاہدرہ، ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اے ایس آئی جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے سگیاں پل کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔پولیس آفسر کی شناخت ذوالفقار اے ایس آئی کے نام سے ہوئی۔ایدھی رضاکاروں نے اے ایس ذوالفقار کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -