ہارون آبادمیں وائٹل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم

  ہارون آبادمیں وائٹل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم

  

ہارون آباد (نامہ نگار)وائٹل فاونڈیشن کی جانب سے عوامی خدمت کا سفر جاری لاک ڈاون کے باعث معاشی بدحالی کا شکار خواجہ سراؤں میں باعزت طریقہ سے راشن کی تقسیم کردی گئی ہارون آباد لاک ڈاون کے باعث (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

معاشی طور پر پریشان افراد اور مستحقین کے لیے وائٹل فاونڈیشن کی جانب سے انسانی خدمت کا سفر جاری ہے وائٹل ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقادوائٹل دستر خوان میں کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب،سابق وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی ملک محمد ریاض خلجی،محمد طاہر توگیروی،ابراہیم فوزی،محمد سرور کاا ور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں انتہائی عزت و تکریم کے ساتھ معاشی بحران کا شکار خواجہ سراؤں کو بھی راشن تقسیم کیا گیا جھنوں نے جھولیاں اٹھا اٹھا کر وائٹل گروپ اور اسکی قیادت کو دعائیں دی۔چیئرمین حاجی محمد سعید نے کہا کہ وائٹل گروپ بلاتفریق مستحقین کی معاونت کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے ہم باتوں کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ ضیاء کے صوبائی صدر چوہدری غلام مرتضی سابق ایم پی اے نے کہا کہ مسلم لیگ ضیاء،وائٹل گروپ اور وائٹل فاونڈیشن کی جانب سے عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا دیگر افراد کی طرح خواجہ سرا بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں جو معاشی بدحالی کا شکار ہیں انکی معاونت اور ان سے تعاون بھی ہم پر لازم ہے انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاو کا واحد حل احتیاط ہے، گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وائٹل فاونڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں مصیبت کی ہر گھڑی میں وائٹل کی قیادت اور انکی ٹیم نے بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -