ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کاسنٹرل جیل کادورہ، سیکورٹی انتظامات کاجائزہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کاسنٹرل جیل کادورہ، سیکورٹی انتظامات کاجائزہ

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعید نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پرسول جج محمد جنید اقبال جوئیہ، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ اورمیڈیکل(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

آفیسربھی ان کے ہمراہ تھے.۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈاور سزائے موت بلاک کامعائنہ کیااور اسیران سے مسائل پوچھے. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کوبھی چیک کیا. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں محمد رفیق اور محمد حسنین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -