ڈیرہ:ترقیاتی کاموں کی آڑ میں بڑے پیمانے پرکرپشن کاانکشاف

  ڈیرہ:ترقیاتی کاموں کی آڑ میں بڑے پیمانے پرکرپشن کاانکشاف

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب کے اپنے شہرمیں ترقیاتی کاموں کے نام پرکروڑوں روپے کی بدعنوانیوں کاانکشاف ہواہے۔لوکل گورنمنٹ کے ایس ڈی اسلم نتکانی نے بغیراخباراشتہارکے ہی کروڑوں روپے مالیت کے ٹینڈراپنے عزیزاقارب اورمن پسندٹھیکداروں کوبانٹ دئیے۔شہریوں اورمقامی تھیکداروں نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بغیراخباراشتہاررات کے اندھیرے میں ٹینڈروں کی غیرقانونی بندربانٹ پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ ڈیرہ غازی خان میں خیابان سرور،ماڈل ٹاؤن،فریدآباد،اللہ آباد،46بلاک کے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

علاقوں میں کئی کلومیٹرٹف ٹائل اورکارپٹ روڈکے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ان ترقیاتی کاموں کوبغیراخباراشتہارکے ایس ڈی اولوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازی خان اسلم نتکانی نے اپنے من پسندظفر،ثاقب،ارشد،ذیشان نامی ٹھیکیداروں کوالاٹ کردئیے ہیں۔ٹھیکیداروں کاکہناہے کہ ایس ڈی اوکومقامی سرداروں کی آشئیربادحاصل ہے۔بغیراشتہارجاری ترقیاتی کاموں میں ایس ڈی اوکے من پسندٹھیکیدارکھکم کھلاناقص میٹریل کااستعمال کررہے ہیں۔اورانہیں کوئی پوچھنے والانہ ہے۔مقامی افرادکی طرف سے ٹوٹی ہوئی اورناقص ٹف ٹائل کی شکائت ایس ڈی اوسے کی جاتی ہے توایس ڈی اویہ کہہ کرشکائتیوں کواپنے دفترسے رخصت کردیتاہے کہ ڈپٹی کمشنر،کمشنردیگرتمام اعلی حکام کاترقیاتی کاموں میں حصہ ہے۔اس لئے وہ بطورایس ڈی اوشکائت کاازالہ کرنے کااختیارنہیں رکھتا۔ٹھیکیداروں نے وزیراعلی عثمان بزادرکے اپنے شہرمیں کھلم کھلابدعنوانی کی اس صورت حال پرشدیداحتجاج کیاہے۔ان کاکہناہے کہ اینٹی کرپشن،ایف آئی اے،نیب کے حکام اگرصورت حال کی تحقیقات کریں تووزیراعلی کے شہرمیں بدعنوانی کے غیرمعمولی انکشافات سامنے آئیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -