ہنجروال،غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار

ہنجروال،غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کی کارروائی۔غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہرطیب گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا پولیس کے مطابق ملزم طیب کی 4ماہ قبل30سالہ مقتولہ کلثوم سے کراچی میں پسند کی شادی ہوئی تھی۔شادی کے بعد نو بیاہتے جوڑے نے لاہور کے علاقے ہنجروال میں رہائش اختیار کر لی تھی۔ ملزم طیب کو اپنی بیوی کلثوم پر ناجائز تعلقات ہونے کا شک تھا۔
شک کی بنیاد پر طیب نے توے کے پے درپے وار کر کے کلثوم کو قتل کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -