اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، 200طلبہ و طالبات کو سکالر شپس دینے کافیصلہ

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، 200طلبہ و طالبات کو سکالر شپس دینے کافیصلہ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان بیت المال اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 200طلبہ وطالبات کو سکالرشپس دے گا۔ اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت الما ل عون عباس بپی نے اپنے دفتر میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں جبکہ انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے بہاول پور میں اپنے دفتر میں دستخط کیے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے 100سکالرشپس بہاولپور جبکہ 50سکالرشپس بہاولنگر اور50سکالرشپس رحیم (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

یار خان کے طلبہ وطالبات کو دئیے جائیں گے۔ یہ سکالرشپس انتہائی خوش آئند اقدام ہے جس سے جامعہ کے مستحق طلبہ وطالبات مستفید ہوں گے۔ پاکستان بیت المال کے ریجنل ڈائریکٹر ملک محمد ارشد نے کہا کہ یہ سکالرشپس موجودہ مالیاتی سال کے لیے ہیں۔اور جامعہ اسلامیہ کو علاقے کی دیگر جامعات سے دوگنا سکالرشپس دئیے گئے۔ اس موقع پر صدر بہاولپور پریس کلب نصیر احمد ناصر، احمد عالم اور ملک ذوالقرنین فنانشنل ایڈ افیسر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -