جنوبی پنجاب میں 257فوڈ یونٹس کو نوٹس‘ 20کو جرمانے

جنوبی پنجاب میں 257فوڈ یونٹس کو نوٹس‘ 20کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں 257فوڈ یونٹس کو نوٹس‘ 20کو جرمانے‘ گٹکاو ایکسپائر اشیافروخت کرنے پر پان شاپ اور ناقص صفائی پر سوئٹس اینڈ بیکری کو سیل کر دیا گیا‘انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے16کنال اراضی پر کاشت سبزیاں ٹریکٹر سے تلف کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نیجنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن میں 111 فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور 103کو وارننگ نوٹسز جاری (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 98 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور 87 فوڈ پوائنٹس کو نوٹسز جاری کیے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 75 شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے67 فوڈ پوائنٹس کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ ملتان میں واقع جاوید پان شاپ کوگٹکا فروخت کرنے، زائدالمیعادمشروبات فروخت کرنے، حشرات کی روک تھام کے لیے نا مناسب انتظامات ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پرپان شاپ کو سربمہر کیا گیا اور 200ساشے گٹکا برآمد کرلیا گیا۔اسی طرح بہاولنگر میں واقع ملک سوئیٹس اینڈ بیکرز کو پروڈکشن ایریا میں جانوروں کی غلاظت پائی جانے، حشرات کی بہتات ہونے، تیارشدہ خوراک پر مکھیوں کی موجودگی، خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے، کھانے کی اشیاء زمین پر رکھنے، پروڈکشن ایریا میں سیگریٹ، نسوار کا استعمال کرنے پرسوئیٹس اینڈ بیکرز کو سربمہر کیا گیا، بیکری سے300 بیک کیک، 200 کلوآٹا، 150 کلوگرام چینی، 1 مکسرمشین اور 2 اوون برآمد کرلیے گئے۔مزید کارروائی کرتے ہوئے رحیم یار خان میں چک 18 حکیم آباد لیاقت پور میں 16کنال اراضی پر کاشت کی گئی کدو اور ٹنڈے کی فصل کو ہل چلاکر تلف کردیا گیا، سبزیوں کو انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے سیراب کیا جارہا تھا۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملتان ڈویژن میں 6 فوڈ پوائنٹس کو 7,000 روپے، بہاولپور ڈویژن میں 7 شاپس کو 20,000 روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں 7 فوڈ یونٹس کومجموعی طورپر 22,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ دوران کارروائی ملتان میں الخیر سمیت 5 شاپس کو 5,5 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، 165 لیٹر ناقص دودھ تلف، 20 کلوگرام ملاوٹی مصالحہ جات، 220 کلو ایکسپائرڈ اشیاء کوموقع پر تلف کیا گیا۔بہاولنگر میں واقع حفیظ مارٹ پروڈکشن یونٹ کو ناقص انتظامات پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔