زکریا یونیورسٹی: بیرون ملک جا کر واپس نہ آنیوالی ٹیچر کو آخری نوٹس

  زکریا یونیورسٹی: بیرون ملک جا کر واپس نہ آنیوالی ٹیچر کو آخری نوٹس

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کی سکالرشپ پر جاکر واپس نہ آنے والی ٹیچر کو آخری شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا۔ بتایا گیا ہے کہ گیلانی سکالر شپ پر شعبہ انگلش کی ٹیچر ماہ نو ربیرون ملک گئیں‘ انہوں نے تحریری بانڈ جمع کرایا تھا کہ وہ آکر یونیورسٹی میں خدمات سرانجام دیں گی مگر انہوں نے ایسا نہ کیا جس پر ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔اب آخری شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے‘ ان کو دو دن میں رجسٹرار کو رپورٹ کرنے کی ہدایت(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

کی گئی ہے‘ دوسری صورت میں ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -