میپکوبہاولپور:اپریل میں بغیرریڈنگ بل بھجوانے کاانکشاف

  میپکوبہاولپور:اپریل میں بغیرریڈنگ بل بھجوانے کاانکشاف

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میپکو بہاولپور نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں‘ ماہ اپریل میں بغیر میٹر ریڈنگ تصویر کے بجلی کے من پسند اماؤنٹ کیساتھ بل صارفین کو بھجوا دیئے‘ ماہ اپریل بھی اس حوالے سے ایک بجلی صارف محمد شکیل نے بتایا کہ بیج نمبر 11 سیٹ لائٹ ٹاؤن سب ڈؤیژن میپکو مذکورہ بیج کے بلوں کو مرضی سے ترتیب دیکر بھاری مالیت کے بل بجلی صارفین کو بھجوا دیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میٹر ریڈر 25 /اپریل 2020ء کو ریڈنگ کر کے گیا جبکہ بلز پر تاریخ ریڈنگ 15(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

/ اپریل لکھ دی گئی اور بغیر میٹر کی تصویر کے 341یونٹ کا بلز 5869 روپے بھجوا دیا جبکہ متعلقہ ریڈنگ تاحال بھی پوری نہیں ہے۔ شہری نے یہ بھی بتایا کہ میپکو سیٹ لائٹ ٹاؤن سب ڈویژن نے یہ وطیرہ بنا رکھا ہے کہ وہ صارفین کیساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک کرتے ہوئے اپنی راویت کو جاری رکھتے ہوئے صارفین کیساتھ اس عالمی وباء کورونا کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے صارفین بجلی کی چیخیں نکلوا دی ہیں اور من مرضی کے بجلی بلز بھجوا دیئے ہیں۔ شہری محمد شکیل نے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان سے صورتحال کا فی الفور نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے اور بجلی کے بلوں کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -