شیخ زید ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن کاشعبہ فعال، شہری فائدہ اٹھائیں، علی شہزاد

  شیخ زید ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن کاشعبہ فعال، شہری فائدہ اٹھائیں، علی شہزاد

  

رحیم یار خان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کااجلاس منعقد ہوا جس میں شیخ زید ہسپتال سمیت فیلڈ ہسپتال اور قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے کورونا وائرس کے کنفرم و مشتبہ زیر علاج مریضوں اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید سمیت دیگر متعلقہ(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

اداروں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں کورونا وائرس کے مشتبہ و کنفرم زیر علاج مریضوں سے رابطہ میں رہنے والے افراد کا ڈیٹا مکمل رکھا جائے اور مشتبہ مریضوں سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو بھی احتیاطی طور پرقرنطینہ میں رکھا جائے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور شیخ زید ہسپتال انتظامیہ ایسے مریضوں کے سیمپلز دوبارہ حاصل کرے جس کے نتائج تاخیر کا باعث ہیں تاکہ بلاجواز کسی کو بھی ہسپتال یا قرنطینہ مراکز میں نہ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کورونا مریض صحت یاب ہو رہے ہیں خاص طور پر وینٹی لیٹر سے ریکور ہونے والے مریض اللہ تعالیٰ کے کرم اور ڈاکٹرز کی محنت کا ثمر ہیں اور ہمیں اپنے ڈاکٹرز سمیت پورے طبی عملہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث شیخ زید ہسپتال کے آؤٹ ڈور بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی سہولت کے لئے شیخ زید ہسپتال انتظامیہ نے ٹیلی میڈیسن کا شعبہ فعال کیا ہے جس کے تحت شہری گھر بیٹھے شیخ زید ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ نمبرز پر فون کرکے بیماری سے متعلق معلومات اور ادویات تجویز کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے شعبہ کی تشہیر کی جائے جبکہ ضلع بھر میں سکریننگ کا عمل جاری رکھا جائے۔انہوں نے ہسپتال اور قرنطینہ مراکز میں زیر علاج مریضوں کو بروقت اور معیاری کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں بیرون ممالک سے آنے والے6ہزار 905اور کوٹسبزل کے مقام پر 29ہزار184افراد کی سکریننگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر اضلاع سے کورونا کے منفی ہو کر آنے والے مریضوں کو بھی تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جا رہا ہے اسی طرح حالیہ فلائٹ اپریشن کی بحالی سے مختلف ممالک سے آنے والے افراد کو بھی فیلڈ ٹیمیں چیک کرکے حفاظتی اقدامات بارے آگاہ کر رہی ہیں۔

علی شہزاد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -