حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری کیلئے آسان شرائط پر قرضے دے، احسن شاہ

  حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری کیلئے آسان شرائط پر قرضے دے، احسن شاہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) آل پاکستان بیڈشیٹ اپ ہولسٹری ایسوسی ایشن (ایپوما)نے حکومت سے ٹیکسٹائل سیکڑ میں کام کرنیوالی لیبر کو احساس پروگرام میں شامل کرنیکامطالبہ کیاہے چیئرمین سید احسن شاہ نے حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی کوسراہتے ہوئے ٹیکسٹائل سیکٹرکی بہتری کے لیے بلاسود اورآسان شرائط پر قرضے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت انڈسٹری کے مالی بحران پرقابوپانے اورملازمتوں سے چھانٹیوں کو روکنے کے لیے 100ارب روپے(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کیسیلزٹیکس ریفنڈز فوری جاری کرے۔حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو خام مال کی فراہمی کے لیے متعلقہ شعبے کو کام کی اجازت دے تاکہ ٹیکسٹائل شعبے کی سپلائی بحال ہوسکے۔متعلقہ شعبے کی بحالی کے بغیر ایکسپورٹ آرڈرز کی تکمیل ممکن نہیں ہے لاک ڈاؤن کے دوران ٹیکسٹائل شعبے نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے انڈسٹری کوبند رکھا اور مالی نقصان اٹھایا۔حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل شعبے کو کھولنے کی اجازت ملنے کے بعدکرونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -