ادویات مہنگی، حکومت مینو فیکچرر ز، امپورٹرز کیخلاف کارروائی کرے، اختربٹ

    ادویات مہنگی، حکومت مینو فیکچرر ز، امپورٹرز کیخلاف کارروائی کرے، اختربٹ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویڑن کے صدر محمد اختر بٹ نے کہا کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافے پر مینوفیکچررز اور امپورٹرز کو ذمہ دار ٹھہرانے کی بجائے الٹا چھوٹے تاجروں کے خلاف کارروائیاں کرکے فرض پورا کر رہی ہے۔حکومت کی اس جانبدارانہ پالیسی کے باعث ملک میں ادویات مہنگی سے مہنگی اور قلت بھی(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کے حوالے سے یہ قانون موجود ہے کہ ملک میں جب بھی ادویات کی قلت یا قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو اس کی ذمہ داری ادویات تیار کرنے والے اداروں اور امپورٹرز پر عائد ہوگی مگر حکومتی کارروائیاں اس قانون کے برعکس ہیں۔ حکومت بااثر مینوفیکچررز اور امپورٹرز کے خلاف کارروائی کرنے سے کترا رہی ہے اور چھوٹے تاجروں کو ہراساں اور پریشان کیا جا رہا ہے۔ اصل ذمہ داری کا تعین نہ ہونے سے ملک میں ادویات تیار کرنے والے ادارے اور امپورٹر کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں اور وہ ا?ئے روز نا صرف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ادویات کی شارٹیج بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کے مطابق کارروائی کرے اور ملک میں ادویات کی قیمتوں کو معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ ان کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اختربٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -