لڑکی سمیت2قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 6افراد جاں بحق

  لڑکی سمیت2قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 6افراد جاں بحق

  

اوچشریف،جتوئی ڈہرکی، مظفرگڑھ، رحیم یارخان(نامہ نگار،بیورو رپورٹ) تعلقات کے شبہ میں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل کردی گئی خاموشی سے تدفین کی تیاریوں پر، پولیس حرکت میں آگئی تھانہ اوچ شریف کی حدود موضع لانگ گرواں میں سگے بھائی شفیق احمد ولد(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

غلام صادق نے تیرہ سالہ کنواری بہن کوثر بی بی کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ کا بھائی شفیق احمد جو ملتان میں مزدوری کرتا ہے نے تعلقات رکھنے کے شبہ میں بہن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی، تاہم ورثاء نے خاموشی سے تدفین کی تیاریاں شروع کر دیں کہ اچانک ایس ایچ او پولیس تھانہ اوچشریف بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، اور لاش کو تحویل میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کر دی جہاں اس کا پوسٹ مارٹم جاری ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ بھی ہسپتال پہنچ گئے، ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جس سے قتل کے شبہ کو تقویت ملتی ہے جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ خون کی الٹیاں آنے سے موت واقع ہوئی دوسری جانب پولیس قتل کے الزام میں مقتولہ کے بھائی کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔رقبہ کے تنازعہ پر چھ بچوں کا باپ قتل ہوگیاخاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ موضع قیصر غزلانی کے رہائشی عبدالستار،اللہ ڈتہ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں اور شاہنواز گھر سے اپنے رقبہ کی طرف پیدل جارہے تھے جب پختہ سڑک جھگی والہ پر پہنچے تو ملزمان تنویر ولد عابد، جمال، مہیوال پسران نصیر خان، شکیل احمد عبدالرشید پسران لعل خان قیصر غزلانی سامنے آگے جمال نے لکارا کہ آج تمہیں رقبہ کے تنازعہ کا مزہ چکھاتے ہیں جمال نے سوٹا مارا جو کہ میرے بھائی شاہنواز کو سر پر لگا اور خون جاری ہو گیا اور لعل نے سوٹا مارا جو مجھے سر پر لگا ہمارے شورپر اللہ ڈتہ ولد غلام حسن اور معراج مائی زوجہ غلام شبیر قوم غزلانی سکنائے قیصر غزلانی آگئے تنویر نے سوٹا مارا جو اللہ ڈتہ کو سر پر لگا شکیل نے سوٹا مارا جو معراج مائی کے بائیں ہاتھ پر لگا ہم زمین پر گرگئے اور جسم کے مختلف حصول پر سوٹے مارتے رہے ہمارے شور پر احمد علی ولد غلام شبیر غلام شبیر ولد احمد خان قوم غزلانی موقع پر آگئے اور منت سماجت کرکے ہماری جان بخشی کرائی وجہ عنادیہ ہے کہ جمال وغیرہ کے ساتھ ہمارا زرعی رقبہ کا تنازعہ چل رہا ہے اسی رنجش ہم حملہ کیا گیا اس پر ایس ایچ او غلام مجتبی خان نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری ٹائم بنادی ہے جلد گرفتار کرکے تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔ڈہرکی کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے ایک بچے سمیت دو موٹر سا?یکل سوار ہسپتا ل لیجاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑگئے۔ تفصیلات کے مطا بق ڈہرکی کے قریب رھڑکی لنک روڈ کے مقام پر ڈہرکی کے نواحی گاؤں ابراہیم موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جسکے نتیجہ میں بہاول شر ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا جنہیں علاقہ مکینوں نے فوری طورپر ڈہرکی سول ہسپتال اٹھا کر لے آ?ے جنکو مقامی ڈاکٹروں نے ڈہرکی ہسپتال میں علاج کی بہتر سہولت نہ ہونے کی بناپر لاگ?ے دونوں زخمیوں بہاول شر اور بچے لا لو شیخ کو نازک حالت میں رحیمیار خاں کے?سپتال منتقل کر دیا جو کہ مزکورہ دونوں زخمی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔مظفرگڑھ شہر میں جھنگ روڈ پر واقع ظفر کالونی کا رہائشی محمد جبار ولد میاں محمد خان اپنے گھر کی چھت پر سے گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع مظفرگڑھ کے مطابق محمد جبار گھر کی دوسری منزل پر اکیلا رہتا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا بروقت رسپانس۔ پولیس کی موجودگی میں ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو کور کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -