ملتان: مختلف علاقوں میں ڈاکے، چوریاں، شہریوں کو بھاری نقصان

  ملتان: مختلف علاقوں میں ڈاکے، چوریاں، شہریوں کو بھاری نقصان

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے چاہ ڈھورے والہ محمد خالد کی دوکان پر چار مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی70ہزار (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

سمیت ایل ای ڈی و موبائل چھین کرفرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سمیجہ آباد سراج دین پانچ نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی35ہزار لیگئے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے مراری والہ خواجہ ریاض کیگھر چار مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ یرغمال بناکر نقدی، زیورات مالیت2لاکھ لیگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے ایم جناح روڑ محمد اسلم کی موٹرسائیکل، تھانہ نیوملتان کے علاقے الفلاح مارکیٹ فرقان ودیگر افراد کے27موبائل، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی چوک محمد خرم، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے احمد ا?باد محمد عرفان، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے باواصفرا محمد سلیم ودیگر افراد کے 5موبائل، وحدت کالونی ملک اشفاق کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے چاہ حسمت والہ محمد طیب کی دوکان کی چھت پھاڑ کر سامان مالیت2لاکھ50ہزار، خانپور مڑل لیاقت علی کی موٹرسائیکل، تھانہ قادر پور راں علاقے سکول سیکورٹی گارڈ حذیفہ روف کے مطابق سکول سے دو گن، ڈی وی آر مالیت35ہزار، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے احمد حسن کیگھر سے جانور مالیت75ہزارجبکہ غلام رضا کے مطابق ملزم فیض علی ہسپتال سے ایکسریوغیرہ چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -